وزیراعظم کو کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر جاوید ہاشمی کی مبارکباد ،گلدستہ بھجوایا

منگل 31 مئی 2016 22:20

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب آپریشن پر انہیں مبارکباددی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

مخدوم جاویدہاشمی کے ترجمان کے مطابق سینئرسیاستدان نے اپنے دوست کے ذریعے وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ پر پھولوں کا گلدستہ بھی بھجوایا۔جاوید ہاشمی نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم جلدصحت یاب ہوکر وطن واپس آئیں گے اور قومی امورسرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :