الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز سمیت اراکین صوبائی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

آغا سراج درانی 7کروڑ 50 لاکھ روپے ،شہلا رضا 42لاکھ اور 8تولے سونے ،اسد قیصر 5کروڑ ،رانا اقبال 2کروڑ 16لاکھ اورراحیلہ درانی 45لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک

منگل 31 مئی 2016 22:20

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز سمیت اراکین صوبائی اسمبلی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرزسمیت اراکین صوبائی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ منگل کو الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اپنے اثاثوں کی کل مالیت 7کروڑ 50 لاکھ روپے ظاہر کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ڈاکٹر شہلا رضا نے 8تولے سونے کے زیورات اور فرنیچر کی مالیت اڑھائی لاکھ روپے جبکہ بینک میں 40لاکھ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی۔

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے اثاثوں کی کل مالیت 5کروڑ روپے سے زائد ظاہر کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے اثاثوں کی مالیت 2کروڑ 16لاکھ 75ہزارروپے ظاہر کی۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے اثاثوں کی مالیت 45لاکھ 50ہزار روپے ظاہر کی