کراچی،اسٹیل ٹاؤن کے قریب چینی انجینئرزکی گاڑی پر حملے کے ملزمان کی جیوفینسگ کے ذریعے شناخت ہوگئی

آئی جی سندھ پولیس نے ابتدائی تحقیقات رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ اورسی ایم ہاؤس کوارسال کردی

منگل 31 مئی 2016 22:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) حکومت سندھ کوسندھ پولیس نے آگاہ کیاہے کہ اسٹیل ٹاؤن کے قریب چینی انجینئرزکی گاڑی کے قریب دوروزقبل جوریموٹ حملہ ہواتھااس کے ملزمان کی جیوفینسگ کے ذریعے شناخت کرلی گئی ہے ذرائع نے بتایاہے کہ حکومت سندھ نے آئی جی سندھ پولیس کوواضح ہدایات دی ہیں کہ چینی انجینئرز کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں ذرائع نے بتایاکہ آئی جی سندھ پولیس نے ابتدائی تحقیقات رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ اورسی ایم ہاؤس کوارسال کردی ہے جس میں کہاگیاہے کہ ایک کالعدم علیحدگی پسندتنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبل کرلی ہے تاہم ان ملزمان کی نشاندہی ہوگئی ہے جواس واقعہ میں ملوث تھے ذرائع نے بتایاکہ ٹھٹہ،جامشورواورگلشن حدید سے15سے زائدملزمان کوحراست میں لیاگیاہے جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :