اسلامی ترقیاتی کہ بینک پاکستان میں تین ارب ڈالر کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کر رہا ہے ، صدر محمد علی المدنی

منگل 31 مئی 2016 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر محمد علی المدنی نے کہا ہے کہ بینک پاکستان میں تین ارب ڈالر کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کر رہا ہے جس میں مستقبل میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کی سرمایہ کاری سے چلنے والے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر اسلامی ترقیاتی بینک کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :