شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، ترجمان کے الیکٹرک

منگل 31 مئی 2016 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) کے الیکٹرک کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کورنگی انڈسٹریل ایریا، ویٹا چورنگی اور ماڑی پورحب ریور روڈپر کیے جانے والے احتجاج سے کے الیکٹرک یا بجلی کی بندش سے کوئی تعلق نہیں۔شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا تصور غلط ہے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کے ترجمان نے مجموعی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہرکے زیادہ نقصان والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ بھی صرف ساڑھے سات گھنٹے ہے اور شہر کا 60فی صد علاقہ لوڈ شیڈنگ سے پہلے ہی مستثنیٰ ہے۔

زیادہ نقصانات والے علاقوں میں اوورلوڈنگ اور ٹرپنگ کی زیادہ شکایات کنڈوں کے استعمال کے باعث ہوتی ہیں لیکن کے الیکٹرک کی ٹیمیں فالٹ کو برقت دور کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ترجمان نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی شکایت کی صورت میں 118پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :