2جون کو منعقد ہونیوالے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی ایس 117 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید مقبول بٹ کی انتخابی مہم جاری

منگل 31 مئی 2016 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) 2جون کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی ایس 117 میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید مقبول بٹ کی انتخابی مہم جاری رہی، جاوید مقبول بٹ نے پی پی پی کے رہنماؤں سعید چاؤلہ،ذوالفقار قائم خانی، عاصم پلیجو، فہد بلوچ، گلباز خان، سلیم سچوانی اور اعجاز باران کے ہمراہ پٹیل پاڑہ جہانگیر روڈ، تھارولین، گارڈن ایسٹ اور سولجر بازار کا دورہ کیا ، علاقے کے معززین سے ملاقاتیں اور کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے امیدوار جاوید بٹ نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی علاقے کی بے لوث خدمت کی ہے بے مثال ترقیاتی کام کروائے ہیں اور منتخب ہوکر آئندہ بھی علاقے کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں اور انہیں حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں کارنر میٹنگ سے سعید چاؤلہ اور ذوالفقار قائم خانی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :