فیصل آباد میں کرکٹ میچ کے دوران لڑائی پر فائرنگ ،بچہ جاں بحق

muhammad ali محمد علی منگل 31 مئی 2016 21:59

فیصل آباد میں کرکٹ میچ  کے دوران لڑائی پر فائرنگ ،بچہ جاں بحق

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء) فیصل آباد میں کرکٹ میچ کے دوران لڑائی پر فائرنگ کے باعث بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بچوں کے کرکٹ میچ کے دوران انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

بچوں میں کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران لڑائی ہو گئی جس پر ان کے بڑے بیچ میں کود پڑے۔ ایک بچے کے عزیز نے 7 سال کے حمزہ پر فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والے دونوں افراد فرار ہوگئے جبکہ بچے کی لاش الائیڈ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔