سیشن عدالت نے ڈکیتی ، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر سیاسی جماعت کے دو کاکنوں کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی

منگل 31 مئی 2016 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے فیصلہ سناتے ہوئے سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کو 17,17 سال قید کی سزا سنادی ملزمان میں ذیشان عرف سجو اور عاطف عرف ڈوڈو شامل ہیں ملزمان کو سرسید پولیس نے جولائی دوہزار چودہ میں لوٹ مار کے دوران حراست میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

لیاری کے گینگسٹر عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کا چالان انسداددہشت گردی عدالت ٹوکوموصول ہو گیا عدالت نے ملزم کو 11 جون کو جیل سے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف چالان انسداددہشت گردی کی عدالت نمبر ٹو کو موصول ہو گیا چالان کے مطابق عزیر بلوچ کی نشاندہی پر نبی بخش تھانے کی حدود سے اسلحہ برآمد ہوا،عزیربلوچ کی نشاندہی پر گولابارود اور ایوان بم بھی برآمد ہوئیعدالت نے گیارہ جون کو عزیر بلوچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا تفتیشی افسر ڈی ایس پی انوار کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا، ملزم کے خلاف قتل اقدام قتل اور دہشت گردی دیگر سنگین وارداتوں کے مقدمات بھی درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :