رہائشی منصوبے کے نام پر 32کروڑ روپے کے فراڈ کا معاملے پر ایم کیوایم کے کارکن منہاج قاضی کے شریک ملزم شعیب کی عبوری ضمانت منظور کرلی

منگل 31 مئی 2016 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) سندھ ہائء کورٹ نے رہائشی منصوبے کے نام پر 32کروڑ روپے کے فراڈ کا معاملے پر ایم کیوایم کے کارکن منہاج قاضی کے شریک ملزم شعیب کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

سندھ ہا ئی کورٹ نے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے بلڈر شعیب کی درخواست ضمانت کی سماعت کی عدالت نے منہاج قاضی کیس کے شریک ملزم بلڈر شعیب کی پانچ لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور، عدالت نے ملزم کو پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا دوسری جانب نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے عریشہ سٹی کے نام سے دو ہزار پندرہ میں رہائشی منصوبہ شروع کیا، عوام سے بڑے پیمانے پر رقم بٹوری اور الاٹمنٹ کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا، منہاج قاضی، شعیب نعیم، ذینت نعیم، سہیل الیاس ، نورین شعیب اور شمائلہ عوام کو 32 کروڑ روپے سے ذیادہ کا فراڈ کیا۔

متعلقہ عنوان :