سندھ ہائی کو رٹ نے بلدیاتی حلقوں میں مخصوص نشستوں کے انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

منگل 31 مئی 2016 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کو رٹ نے بلدیاتی حلقوں میں مخصوص نشستوں کے انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعت میں شمولیت کی مہلت دینے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہا ئی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بلدیاتی حلقوں میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کی اجازت دے دی عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ کامیاب ہونے والے آزاد بلدیاتی نمائندوں کو سیاسی جماعت میں شمولیت کا موقع دیا جائے ،آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے بعد مخصوص نشستوں کے انتخابات کرائے جائیں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے دلائل دیئے کہ آزاد امیدواروں کیلے سات روز میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ضروری تھا ، سندھ ہا ئی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سپریم کو رٹ کے حکم کے مطابق مخصوص نشستوں پر انتخاب بھی عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ اٹھارہ کے تحت کرائے جائیں

متعلقہ عنوان :