پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی کی عمارت کی تعمیر مکمل، دنیا کی سب سے بڑی کارڈیک ایمرجنسی ہو گی

muhammad ali محمد علی منگل 31 مئی 2016 21:46

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی کی عمارت کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں دل کے امراض کے سب سے بڑے ہسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تعمیر کی جانے والی ایمرجنسی کی عمارت کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے بتایا ہے کہ پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی 200 بستروں پر مشتمل ہے۔ نئی ایمرجنسی میں بھی مریضوں کا علاج مفت ہو گا۔ ایمرجنسی میں مریضوں کی بحالی کے لیے جم بھی بنایا گیا ہے۔ جبکہ یہ دنیا کی سب سے بڑی کارڈیک ایمرجنسی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :