ٹیوٹا انڈس موٹرز کا پاکستان میں مستقبل قریب میں چھوٹی گاڑیوں کی پیداوار نہ کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 31 مئی 2016 21:39

ٹیوٹا انڈس موٹرز کا پاکستان میں مستقبل قریب میں چھوٹی گاڑیوں کی پیداوار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء) ٹیوٹا انڈس موٹرز نے پاکستان میں مستقبل قریب میں چھوٹی گاڑیوں کی پیداوار نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نئی آٹو پالیسی کے اجراء کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ مارکیٹ میں موجود کمپنیوں کی جانب سے جلد چھوٹی اور کم قیمت گاڑیوں کی پیداوار کا آغاز کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے سب سے زیادہ امیدیں ٹیوٹا انڈس موٹرز سے وابستہ کی جا رہی تھیں۔ تاہم اس حوالے سے اب ٹیوٹا انڈس موٹرز کے سی ای او پرویز غیاث کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ کمپنی پاکستان میں چھوٹی اور کم قیمت گاڑیوں کی پیداوار پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جاپانی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ تاہم فی الحال ایسا کوئی منصوبہ موجود نہیں جس کے تحت مستقبل قریب میں چھوٹی اور کم قیمت گاڑیوں کی پیداوار شروع کی جائے۔

متعلقہ عنوان :