اسلام آباد کی تمام نمائندہ تنظیموں کااجلاس، ایپکا کواسلام آباد تشریف لانے پرخوش آمدید

وفاق کے تمام کلرکس کی اپ گریڈیشن صوبوں کی طرز پر کرنے سمیت تمام مطالبات پورے کئے جائیں،عہدیداران

منگل 31 مئی 2016 21:38

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی تمام نمائندہ تنظیموں نے مطالبا ت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاق کے تمام کلرکس کی اپ گریڈیشن صوبوں کی طرز پر کی جائے ، ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے اس پر پچاس فیصد اضافہ کیاجائے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی تمام نمائندہ تنظیموں کااجلاس رحمت علی کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت فیڈریشن آف گورنمنٹ ایمپلائزکے صدرچودھری مختاراحمد نے کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ہم ایپکا کواسلام آباد تشریف لانے پرخوش آمدید کہتے ہیں اوران کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے۔ امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ فیڈرل کے ملازمین کے مطالبات کو بھی حل کروانے میں ہماری مدد اور رہنمائی کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق کے تمام کلرکس کی اپ گریڈیشن صوبوں کی طرز پر کی جائے ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ درجہ چہارم کے ملازمین کا ٹائم اسکیل پروموشن کا موجودہ بجٹ میں اعلان کیاجائے۔

اجلاس میں مطالبہ کیاگیاکہ تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے اس پر پچاس فیصد اضافہ کیاجائے۔اجلاس میں فیڈرل سیکرٹریٹ کے ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل،نان گزیٹڈایمپلائزویلفیئرایسوسی ایشن ،نان ٹیچنگ ایمپلائز ویلفیئرایسوسی ایشن، پاکستان بیت المال ایمپلائز ایسوسی ایشن ،پاکستان ریلوے ایمپلائز ایسوسی ایشن ،پاکستان پوسٹ ایسوسی ایشن(این او پی)،نیشنل سیونگ ایمپلائز ایسوسی ایشن،اے جی پی آر ایمپلائزویلفیئرایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :