ڈالفن فورس سروس کو مزید پانچ شہروں میں شروع کرنے کی تیاریاں

منگل 31 مئی 2016 21:38

ڈالفن فورس سروس کو مزید پانچ شہروں میں شروع کرنے کی تیاریاں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے لاہور میں شروع کی گئی ڈالفن فورس سروس کو آئندہ مالی سال میں مزید پانچ شہروں میں شروع کرنے کے لئے سمری حکومت پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے جبکہ Police Training Capacityکو بڑھانے کے لئے بہاولپور اور ٹاؤن شپ لاہور میں نئے ٹریننگ سکولز قائم کرنے کی سمری بھی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں پولیس کی Capacity Buildingکے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب، کیپٹن (ر) عثمان خٹک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز /انوسٹی گیشن پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، ڈاکٹر عارف مشتاق ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ I-، اظہر حمید کھوکھر،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، بی اے ناصر، ڈی آئی جی I.T، شاہد حنیف، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، عامر ذوالفقاراور ڈی آئی جی SPU، آغا یوسف کے علاوہ سی پی او کے دیگر سینیئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جن پانچ شہروں میں ڈالفن فورس قائم کی جائے گی ان میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، ملتان اور بہاولپور شامل ہیں اور حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد ان پانچ شہروں میں ڈالفن فورس سروس شروع کرنے کے لئے باقاعدہ پلاننگ کی جائے گی۔ بعد ازاں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سندھ حکومت کی درخواست پر پنجاب پولیس میں شروع کیے جانے والے Human Resource Managment Service، کرائم ریکارڈ منیجمنٹ اور دیگر I.T basedاقدامات اور8787سروس کے حوالے سے سندھ پولیس کوہر قسم کی Supportکی فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں سندھ سے آئے ہوئے ڈی آئی جی فنانس، سلطان علی خواجہ نے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا سے ایک اہم ملاقات کی جس میں سی پی او کے I.Tسیکشن کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقعہ پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی سندھ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کی تمام Proceedingsکو Paperlessبنایا جا رہا ہے اور جس کے بہت مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ جس سے نہ صرف میرٹ بلکہ کسی کی حق تلفی کو نہ صرف روکا جاسکے گا بلکہ ہر قسم کی بے قاعدگی کا بھی قلع قمع ہو سکے گا۔ ڈی آئی جی سندھ نے اس موقعہ پر آئی جی پنجاب کی طرف سے لیے گئے پنجاب پولیس کے تمام اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی ان سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :