وفاقی محتسب کی تھانوں، قید خانوں اور پنشنر سمیت مختلف مقدمات سے متعلق مرتب کردہ رپورٹ چیف جسٹس کو پیش

سلمان فاروقی کی سربراہی میں وفد کی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے ملاقات

منگل 31 مئی 2016 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء ) وفاقی محتسب اعلیٰ محمد سلمان فاروقی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر، تھانوں، قید خانوں اور پنشنر سمیت مختلف مقدمات سے متعلق مرتب کردہ رپورٹ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو پیش کر دی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے منگل کے روزوفاقی محتسب اعلیٰ سلمان فاروقی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اور وفاقی محتسب اعلیٰ سلمان فاروقی نے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر مرتب کردہ رپورٹ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ رپورٹ کافی غورغوض کے بعد تیار کی گئی ،اس رپورٹ میں سسٹم کی تباہی اور بد انتظامی کی نشاندہی کی گئی اور اداروں کے صیح طریقہ سے کام کرنے اور بڑے پیمانے پر تیزی سے لوگوں کے شکا یات کا ازالہ کرنے کے لیے مختلف تجاویز بھی دی گئی ہیں ،انہوں نے چیف جسٹس کو مستقبل کے روڈ میپ بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ریلیف مہیا کرنے کے لیے ضلعی سطح پر محتسب کا نظام وضع کیا جائے گا، اس موقع پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے وفاقی محتسب کی جانب سے تیار کر دہ رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں مسائل کی اچھے طریقہ سے نشاندہی کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کی تجاویز بھی دی گئی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وفاقی محتسب ملک کی بہتری کے لیے اسی جوش جذبہ سے کام کرے گا، انہوں نے عام لوگوں کی شکایات کے مداوے کے لیے وفاقی محتسب کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :