قومی انڈر 16کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل کل روایتی حریف کراچی اور لاہور ریجن کے مابین کھیلا جائیگا

لاہور ریجن کی انڈر 16ٹیم کو قومی ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل ہے

منگل 31 مئی 2016 21:29

قومی انڈر 16کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل کل روایتی حریف کراچی اور لاہور ریجن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) قومی انڈر 16کرکٹ چمپئن شپ 2015-16کا فائنل کل ( بدھ ) یکم جون کو باغ جناح لاہور کرکٹ گراونڈمیں روایتی حریف کراچی ریجن اور لاہور ریجن کے مابین کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور ریجن کی انڈر 16ٹیم کو قومی ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل ہے ترجمان کے مطابق لاہور ریجن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے بیرون ملک سے لاہور کی ٹیم اور انتظامیہ کو فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ لاہور ریجن کی ٹیم فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرئے گی خواجہ ندیم احمد پہلے ہی ٹورنامنٹ میں انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامات کا اعلان کرچکے ہیں دوسری طرف لاہور ریجن کے اسسٹنٹ کوچ سعود احمد خان بھی ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے کافی مطمئن ہیں اور انہوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ لاہور اور کراچی کے مابین ایک اچھا مقابلہ ہونے کی توقع ہے فائنل میچ شروع ہونے سے قبل لاہور ریجن کی ٹیم سیکرٹری ایل آرسی اے محمد شعیب ڈار سے باغ جناح میں ملاقات کرے گی ریجن کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی کے تمام اراکین دوران میچ ننھے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تینوں دن گراونڈ میں موجود رہیں گے لاہور ریجن کے صدر خواجہ ندیم احمد بھی 2جون کو عمرہ کی ادایگی کے بعد وطن واپس پہنچیں گے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

۔

متعلقہ عنوان :