ابوظہبی کی شہزادی کی جانب سے کراچی میں غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

منگل 31 مئی 2016 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) کراچی میں ابوظہبی کی شہزادی کی جانب سے سپرہائی وے پر واقع کاٹھور میں غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع پر آصفہ بھٹو نے کہا کہ یو ایای حکومت کی جانب سے غریبوں میں راشن تقسیم کرنا اچھا اقدام ہے، کراچی میں ابوظہبی کی شہزادی فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے سپرہائی وے پر واقع کاٹھور میں دو ہزارغریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع ااصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بھی موجود تھے، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو راشن کے حصول کے لئے آئی خواتین میں گھل مل گئیں اور انہیں گلے لگایا، ایک ضعیف خاتون کی بزرگی کی باعث طبعیت خراب ہوئی تو بختاور بھٹو نے انہیں پانی پلایا اور راشن کی تقسیم کا آغاز اس ضعیف کاتون سے شروع کیا، اس موقع پر میڈیا سے مختصربات چیت میں بختاور کہنا تھا کہ مجھے غریبوں سے مل کر ان کی مدد کرکے خوشی ہوئی ہے،آصفہ بھٹو نے کہا کہ یو اے ای حکومت کی جانب سیغریبوں میں راشن تقسیم کرنا اچھا اقدام ہے جو ہر سال ہوتا ہے اور ہوتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :