سندھ میں تعلیمی اداروں کی بہتری اور سستی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت مفت کتابیں فراہم کر رہی ہے ،جس کے لئے گزشتہ سال 16 ارب روپے کی رقم خرچ کی گئی، نثار کھوڑو

منگل 31 مئی 2016 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) ایف پی سی آئی میں تاجر و صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیمی اداروں کی بہتری اور سستی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سندھ حکومت مفت کتابیں فراہم کر رہی ہے ،جس کے لئے گزشتہ سال 16 ارب روپے کی رقم خرچ کی گئی،اس کے علاوہ نئے اسکولوں کی تعمیر کے بجائے حکومت پرانے اسکولوں کی مرمت اور دیگر ضروری وسائل کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سرکاری اسکولوں میں انرولمنٹ کی تعداد 42 لاکھ تھی جو اب بڑھ کے 52 لاکھ ہو چکی ہے۔