ملتان،زہریلا کھانا کھانے سے6افرادکی حالت غیر،3کی حالت تشویشناک

منگل 31 مئی 2016 21:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء ) ملتان میں زہریلا کھانا کھانے سے چھ افراد کی حالت غیر ہوگئی۔زیریلا کھانے والوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ حسن آبادکے گھر میں رات کے کھانے کیلئے چاول پکائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران اس میں چھپکلی گر گئی جس سے کھانا زیریلا ہوگیا لیکن اہلخانہ کو اس کی خبر نہیں تھی۔ زہریلا کھانا کھانے سے چھ افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل تھے ۔تمام افراد کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چھ میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے جن کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :