پاکستان کر کٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 2018ء میں انعقاد کی مخالفت کردی
منگل 31 مئی 2016 21:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین شہریار خان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان 2018 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے انعقاد میں ووٹ نہ دے سکے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے 2020 سے قبل انعقاد کے حق میں نہیں ہیں۔آئی سی سی نے رکن ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020، ایک روزہ ورلڈ کپ2019 اور 2017 میں چمپینز ٹرافی کا شیڈول طے کردیا تھا۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کھیلوں کے نشریاتی ادارے اسٹار اسپورٹس کے ساتھ دوسالہ معاہدے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے جس کے نیتجے میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ہر دو سال بعد ہوگا جس کے بعد منافع بخش ایونٹ کا میلہ 2018 اور 2020 میں سجے گا۔(جاری ہے)
شہریارخان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ'تاحال ہم یہ نہیں جانتے کہ آئی سی سی 2018 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد چاہتا ہے لیکن جب یہ معاملہ سامنے آئے گا تو ہم ممکنہ طور پر اس کے حق میں نہیں ہوں گے۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ہر دوسال کے انعقاد کے فیصلہ کا انحصار رکن ممالک کے ووٹوں پر ہے جو آئی سی سی کے جون میں ہونے والی سالانہ کانفرنس میں ہوگا۔پی سی بی کے سربراہ کا خیال ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پہلے ہی زیادہ ہورہی ہے اور کرکٹ کے طویل اور مختصر طرز میں توازن لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'اس طرح کرکٹ کا مالی فائدہ تو ہے لیکن ہمیں اس میں توازن لانے کی ضرورت ہے، ہمیں مداحوں کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی دوری سے بھی بچانا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.