تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریا فیملی کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے
منگل 31 مئی 2016 21:19
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) میچ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ قومی کرکٹر دانش کنیریا فیملی کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے ہیں ۔ فکسنگ کی وجہ سے دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد ہے ۔ ذرائع کے مطابق وہ اب پاکستان واپس نہیں آئیں گے ۔ کنیریا کا موقف ہے کہ وہ والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ بھارت یاترا کیلئے گئے ہیں ۔
(جاری ہے)
دانش کنیریا نے چند ہفتے قبل وزیر اعظم نواز شریف کو ایک خط میں انصاف کی اپیل کرتے ہوئے ان پر کرکٹ کے دروازے کھولنے کی درخواست کی تھی ۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی انضباطی کمیٹی نے دانش کنیریا پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ تیس سالہ کرکٹر پر ویسٹ فیلڈ نے الزام عائد کیا تھا کہ کنیریا نے ان پر ایک بک میکر سے ناقص کارکردگی کے بدلے 6,000 پونڈ لینے پر دبا ڈالا تھا ۔ دانش کنیریا نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 61 ٹیسٹ میچوں میں 261 وکٹیں لیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،گریگور دیمتروف اور الیگزینڈرزویروف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں
-
کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی، شان مسعود
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
-
لندن،انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،لیگ میں کل مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
آئی پی ایل 2024ء: وریندر سہواگ نے ایم ایس دھونی کو ’بزرگ‘ کہہ دیا
-
افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر
-
کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے؟، روی ایشون کی اشتہاری شوٹ کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.