آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، یونس اورمصباح 10 بہترین بلے بازوں میں شامل، بولرزمیں یاسر کا چوتھا نمبر
انگلینڈ کے جیمز اینڈریسن اپنے ہی ہم وطن اسٹیورٹ براڈ کو نیچے دھکیل کر باؤلنگ میں پہلے نمبر پر قابض ہوگئے بیٹسمینوں میں سٹیو سمتھ پہلے ،جوئے روٹ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں
منگل 31 مئی 2016 21:16
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔جس کے تحت پاکستان کے یونس خان اور مصباح الحق ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں جب کہ بہترین بولروں میں یاسر شاہ کا چوتھا نمبر ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈریسن اپنے ہی ہم وطن اسٹیورٹ براڈ کو نیچے دھکیل کر پہلے نمبر پر قابض ہوگئے ہیں۔
جبکہ اسٹیورٹ براڈ 2 درجہ تنزلی کے بعد پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بھارت کے ایشون 871 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کے جادوگراسپنر یاسر شاہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پانچویں، بھارت کے رویندا جڈیجا چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ آٹھویں ، جنوبی افریقہ کے مورنی مورکل نویں جبکہ ان ہی کے ہم وطن ورنون فلینڈرز دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.