دنیا جانتی ہے کہ اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہوچکی ہے ،حکمران اپنی ضد کی وجہ سے اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں‘وہ حق حکمرانی کھوچکے ہیں،مسلم لیگ ن نے عوامی مینڈیٹ پاؤں تلے روند دیا ہے، ہر سطح پر ہمارا موقف ہی تسلیم کیا جارہا ہے

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کا بیان

منگل 31 مئی 2016 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہوچکی ہے ،حکمران اپنی ضد کی وجہ سے اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں،وہ حق حکمرانی کھوچکے ہیں،مسلم لیگ ن نے عوامی مینڈیٹ پاؤں تلے روند دیا ہے، ہر سطح پر ہمارا موقف ہی تسلیم کیا جارہا ہے ،پورا پاکستان جانتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہی اصولی اوروزنی ہے ،کسان،مزدور،تاجر ،وکیل ،دانشور،ڈاکٹر ،استاد سب ہمارے ساتھ ہیں یہ کرپٹ حکمران سے نجات چاہتے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ،مسلم لیگ ن چند منصوبوں کو اپنی کارکردگی قرار دے رہی ہے جبکہ ان منصوبوں سے عوام بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ،عوام کو اس منصوبے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ،یہ منصوبہ سرکاری خزانہ پر بوجھ ہے ،انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے جو معاہدے کئے ہیں ان کے بارے بھی حقائق سامنے آنے چاہیں ،اب ان معاہدوں میں چھپی کرپشن حکمرانوں کے کا اصل چہرہ واضح کردے گی ،کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،ان سے نجات بہت ضروری ہے اور اس کے لئے ہم تحریک جاری رکھیں گے۔