جمعیت علماء اسلام کے مر کزی رہنمااور سینیٹرمولاناعطاء الرحمان 4 جون کو فیصل آباد کے د ورہ پر آئیں گے
منگل 31 مئی 2016 21:09
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مر کزی رہنمااور سینیٹرمولاناعطاء الرحمان 4 جون کو فیصل آباد آئیں گے۔ وہ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام گول چوک ڈی ٹائپ کالونی میں ورکر زکنونشن سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلہ میں جے یو آئی کی ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر مخدوم زادہ سید زکریا شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
جس میں ورکرز کنونشن کی کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔اجلاس میں مفتی فضل الرحمان ناصر، میاں محمد عرفان، حاجی محمد رفیق طاہر،ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد یوسف انصاری، مولانا یعقوب عثمانی، شیخ عرفان الہی، فضل الہی جٹ ،حافظ عزیزالرحمان، مولانا رضوان فضل، حافظ محمد عرفان ،عبدالمجیدمجاہداوردیگرارکان نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے تحفظ خواتین بل پر نظر ثانی شدہ سفارشات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی اور دیگر ارکان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو پارلیمنٹ سے منظور کروا کرقانون کا درجہ دیا جائے ۔
اجلاس میں جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان کے جواں سال صاحبزادے حافظ اعزاز الحسن کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات اور پسماند گان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔مزید قومی خبریں
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ کا واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.