پولیس پشاور حیات آباد سرکل کی کاروائی، بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار

منگل 31 مئی 2016 21:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) کپیٹل سٹی پولیس پشاور حیات آباد سرکل نے کامیاب کاروائی کرکے بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے ملزم گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

دیگرکاروائیوں میں کنٹینر اور ٹرک کو قابو کرکے غیر ملکی پکڑا اور کالی چائے برآمد کرکے ملزمان کوگرفتارکرلیااے ایس پی حیات آباد حسن افضل کے مطابق حیات آباد سرکل پولیس نے مختلف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے کارخانوں چیک پوسٹ پر 4 رکنی ملزمان رضا گل،سعد اﷲ،جمال اور حسن ساکنان افغانستان حال پھندو کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 7,13,050 سعودی ریال برآمد کئے گئے جبکہ دیگرکاروائیوں میں کنٹینر نمبرC259 کو اور ٹرک نمبرK.8254 کو قابو کرکے 55 نگ غیر ملکی پکڑا جوکہ ایک نگ میں 12 تان ہوئے ہیں اور 201 بوریاں کالی چائے برآمد محمد الیاس سکنہ لنڈی کوتل،رحمت گل سربند اور عزیز اﷲ باڑہ کو گرفتار کئے۔

متعلقہ عنوان :