’’17جون ،14خون ،کہاں ہے قانون‘‘ یوم شہدا کے سلوگن کی منظوری

ڈاکٹر طاہر القادری 17جون کو مال روڈ پر دھرنے کی قیادت کریں گے ‘عوامی تحریک عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا ڈاکٹر حسن محی الدین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس عدالت سے رٹ خارج ہونے کے بعد حکومت مال روڈ پر احتجاج سے نہیں روک سکتی،رہنماؤں کا خطاب

منگل 31 مئی 2016 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) ڈاکٹر حسن محی الدین نے ا کہاکہ عدالت سے رٹ خارج ہونے کے بعد حکومت مال روڈ پر پر امن احتجاج سے نہیں روک سکتی،17جون کو مال روڈ پر ڈاکٹر طاہر القادری پرامن دھرنے کے شرکاء سے خطاب اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے آئیندہ کا لائحہ عمل دیں گے، انہوں نے بتایا کہ 17جو ن کو صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا کے 90ممالک میں عوامی تحریک کی اوورسیز تنظیمیں احتجاجی جلسے منعقد کریں گی اور ان جلسوں میں اراکین پارلیمنٹ کو شرکت کی دعوت دی جائیگی ۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی اور کوئٹہ میں الگ الگ دھرنے ہوں گے ۔سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں ’’17جون ،14خون ،کہاں ہے قانون‘‘ کے سلوگن کی منظوری دی گئیپاکستان عوامی تحریک کے سنیئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر حسن محی الدین کی زیر صدارت17 جون یوم شہدا کے حوالے سے سنٹرل ورکنگ کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبہ بھر کے 36اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی ۔

اور اسی سلوگن کے تحت ملک بھر کی تنظیمات کو رابطہ کارکن مہم تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ۔بارز، سول سوسائٹی اورسماجی تنظیموں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت کیلئے الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے خرم نواز گنڈا پور کی سربراہی میں الگ سے کمیٹی تشکیل دی گئی اجلاس میں خرم نواز گنڈا پور،خواجہ عامر فرید کوریجہ ،فیاض وڑائچ،بشارت جسپال،بریگیڈئر(ر) محمد مشتاق، جی ایم ملک ،سردار شاکر مزاری،خان عبد القیوم خان،رانا محمد ادریس نے اظہار خیال کیا ۔

اجلاس میں ساجد بھٹی، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ ،آصف سلہریا ایڈووکیٹ ،یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی ،ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف ، ویمن لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات عائشہ مبشر نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہاکہ 2سال گزر گئے شہدا کا انصاف نہیں ملا اب انصاف کیلئے طویل انتظار کے بعد سڑکوں پر آ رہے ہیں ،ماڈل ٹاؤن کے شہدا ظالم حکمرانوں کے گلے کا پھندا بنیں گے ،بات شروع بھی شہدا کے خون سے ہوئی تھی ختم بھی شہدا کے خون پر ہو گی ۔

ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے اعلان سے ہی قاتل اور کرپٹ حکمران سہم جاتے ہیں اور انکے دلوں کی دھڑکنیں بے ترتیب ہو جاتی ہیں ،ماڈل ٹاؤن کے شہدا ظالم حکمرانوں کے گلے کا پھندا بنیں گے ،انصاف کیلئے دو سال انتظار کر لیا ،اب گھروں میں نہیں بیٹھیں گے ، ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں نے شہدا کے ورثا کو انصاف دینے کی بجائے دو نمبر جے آئی ٹی بنا کر کلین چٹ حاصل کر لی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ اس لئے چھپا لی کہ اس میں قاتلوں کے نام اور پتے درج تھے ۔

اجلاس میں خوشاب کے رہنماء غلام محمد اور علامہ عابد طاہری کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے بتایا کہ آئیندہ چند روز میں ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائیگا ۔