آئین آئین کی رٹ لگانے والوں نے آئین کو ہمیشہ اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا ‘ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کی قومی زبان بطور اردو سرکاری زبان رائج نہیں

انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر چوہدری محمد عاکف طاہر کا بیان

منگل 31 مئی 2016 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء )انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر چوہدری محمد عاکف طاہر نے کہا ہے کہ آئین آئین کی رٹ لگانے والوں نے آئین کو ہمیشہ اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا ۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کی قومی زبان بطور اردو سرکاری زبان رائج نہیں ، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں انکی قومی زبان ہی سرکاری و دفتری زبان ہے حتیٰ کہ چین میں چینی ، ایران میں فارسی اور ترکی میں ترکش زبان میں اعلیٰ تعلیم بھی دی جاتی ہے ہمارا طبقہ اشرافیہ (سیاستدان)کے بیوروکریٹ وغیرہ کے بچے اعلیٰ تعلیم انگلش میڈیم اداروں سے تعلیم حاصل کرکے بیرون ملک جاکر تعلیم حاصل کرتے ہیں اور پھر حکومت ہم پاکستانی عوام پر کرتے ہیں اگر اردو سرکاری و دفتری زبان کا باقائدہ درجہ حاصل کرلے تو عام لوگ بھی بیورو کریسی تک پہنچ جائیں جوکہ شاید ہمارے حکمرانوں کو پسند نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عاکف طاہر نے مزید کہا اردو کو قومی زبان بنانے کا حکم خوش آئند ہے۔اردو کے نفاذ کا عدالتی فیصلہ تاریخی اور سنہری ہے۔اردو کے نفاذ کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ ملک کے خو شحال مستقبل کیلئے قومی زبان کا فروغ ضروری ہے۔خود دار قومیں اپنی زبان سے محبت کر تی ہیں۔ قومی زبان اردو کا نفاذ قوم کی دیرینہ خواہش تھی ۔ اردو کو دفتری زبان بنانے سے عوام کیلئے سہولتیں پیدا ہو نگی اور یہ فیصلہ قوم بننے میں اہم ثابت ہو گا۔ پوری قوم اردو کے نفاذ پر تاریخی فیصلہ کی حمایتی ہے ۔ عدالت اعظمی کے حکم کے باوجود وزیر اعظم اردو کو قومی زبان قرار دینے میں سنجیدہ نہیں ہیں بلکہ معاملہ سردمہری کا شکار ہے ۔