جمعیت علماء اسلام کے مر کزی رہنمااور سینیٹرمولاناعطاء الرحمان 4 جون کو فیصل آباد کے د ورہ پر آئیں گے

منگل 31 مئی 2016 21:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مر کزی رہنمااور سینیٹرمولاناعطاء الرحمان 4 جون کو فیصل آباد آئیں گے۔ وہ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام گول چوک ڈی ٹائپ کالونی میں ورکر زکنونشن سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلہ میں جے یو آئی کی ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر مخدوم زادہ سید زکریا شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

جس میں ورکرز کنونشن کی کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔اجلاس میں مفتی فضل الرحمان ناصر، میاں محمد عرفان، حاجی محمد رفیق طاہر،ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد یوسف انصاری، مولانا یعقوب عثمانی، شیخ عرفان الہی، فضل الہی جٹ ،حافظ عزیزالرحمان، مولانا رضوان فضل، حافظ محمد عرفان ،عبدالمجیدمجاہداوردیگرارکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے تحفظ خواتین بل پر نظر ثانی شدہ سفارشات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی اور دیگر ارکان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو پارلیمنٹ سے منظور کروا کرقانون کا درجہ دیا جائے ۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان کے جواں سال صاحبزادے حافظ اعزاز الحسن کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات اور پسماند گان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :