نیوکلیر سپلائر گروپ کی رکنیت ،امریکہ ، بھارت کی حمایت سے خطے میں طاقت کا تواز ن بگاڑنا چاہتا ہے‘بھارت کو علاقے کا چودھری پہلے تسلیم کیا ، نہ اب تسلیم کریں گے، پاکستان ذمہ دار ایٹمی قوت ہے‘ ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں بھارت کے مقابلے میں نفسیاتی جنگ جیتی
جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کی کارکنوں سے بات چیت
منگل 31 مئی 2016 20:52
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں بھارت کے مقابلے میں مملکت خداداد نے نفسیاتی جنگ جیتی اورپاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہوگیا ۔ امریکہ نے اس وقت بھی ایٹمی پروگرام کی مخالفت کی تھی اور اب بھی نیوکلیر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لئے بھی بھارت کی حمایت کرکے خطے میں طاقت کا تواز ن بگاڑنا چاہتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
حکومت کو اچھے اندا ز سے لابنگ کرنی چاہیے۔ جبکہ وزارت خارجہ اور سفارت خانے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، جو پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ اپنی دفاعی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرسکے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو امریکہ کے بھارت کی طرف جھکاو کا نوٹس لینا چاہیے۔
پاکستان نے بھارت کو علاقے کا چودھری پہلے تسلیم کیا اور نہ ہی اب تسلیم کریں گے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ یوم آزادی کے بعد یوم تکبیر سب سے بڑی خوشی کا دن ہے ، جب پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنا ۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کسی ایک سیاسی رہنما یا سائنسدان کی محنتوں کا ثمر نہیں، یہ پوری قوم کا افتخار ہے ، جس نے اپنا پیٹ کاٹ کر اور زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر اسے حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ نیوکلیر ہتھیار بنانے میں ڈاکٹر منیر احمد خان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کرداربنیادی رہا ہے، انہوں نے امریکہ اور ہالینڈ سے بنیادی معلومات حاصل کرنے میں جو مشکلات اٹھائیں ، دونوں کو قومی اعزازات سے اس طرح نہیں نوازا گیا جو ان کا حق تھا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہاکہ دفاعی ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کو قوم اچھے لفظوں سے یاد کرتی ہے، ان کے مخالف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر ضیاالحق تھے،جس نے اس وقت کے وزیر اعظم کو پھانسی دے کر ختم توکردیا مگر اس کا جاری کردہ ایٹمی پروگرام ختم نہیں کرسکا۔ یہ قومی امانت رہا۔ جس میں سابق صدر غلام اسحاق خان مرحوم کی خدمات کو بھی فرامو ش نہیں کیا جاسکتا۔ جبکہ میاں نواز شریف نے واقعی جرات کا مظاہرہ کرکے 28۔ مئی 1998ء کو دھماکے کئے، ملک و قوم کا نام بلند کیا اور ثابت کیا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور امت کا دفاع کرسکتا ہے۔ مگر افسوس ہم اقتصادی طور پر دست نگر ہونے کے باعث اس اعزاز کو تحفظ نہیں دے سکے۔ میٹرو بس اور اورنج لائن کی ہمیں کیا ضرورت اگر یہ سب قرضے لے کر اور اپنی خودمختاری کو بیچ کر ہی حاصل کرنا ہے۔ ہمیں خود مختار اور خودار قوم بنناچاہیے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.