وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ تقاریب کا انعقاد

وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے،چوہدری شعیب احمد

منگل 31 مئی 2016 20:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) مسلم لیگی رہنما چوہدری شعیب احمدنے وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائیں وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہیں اور وزیراعظم جلدصحت یاب ہو کر جلد پاکستان میں اپنی عوام کے درمیان ہونگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی خوشحالی اور ملک کی تعمیر و ترقی کا عہد کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر دوبارہ کو اپنے پاؤ ں پر کھڑا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اور ترقی کا یہ سفر 2018کے بعد بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر انہوں نے اور تقریب میں موجود لوگوں نے اﷲ تعا لٰی کا شکر ادا کیا کہ پر وردگار نے کروڑ وں لوگو ں کی دعائیں قبول کر کے وزیراعظم نوازشریف کا آپریشن کامیاب بنایا ۔مسلم لیگی رہنما چوہدری شعیب احمدنے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالٰی وزیراعظم کوجلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے تاکہ وہ واپس آکر ملک کی بھا گ دوڑ پھر سے سمبھا ل کر ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :