زیب النساء اعوان قوم سے وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دُعاکی اپیل

تمام سیاسی جماعتیں اختلافات ختم کرکے ملکی ترقی و استحکام کیلئے مل کر کام کریں، زیب النسااعوان

منگل 31 مئی 2016 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) راولپنڈی کی رہنما و ایم پی اے زیب النساء اعوان نے وزیراعظم میاں نوازشریف کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کی کامیابی اور اس کے بعد جلد صحت یابی کیلئے خشوع و خضوع سے دُعائیں کی جائے تاکہ وہ اوپن ہارٹ سرجری کے امتحان سے سرخرو ہو کر مکمل صحتیابی کے ساتھ قوم وملک اور امت مسلمہ کی دوبارہ رہنمائی کرسکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے میاں نوازشریف کی صحت یابی کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میں نوازشریف کو عالم اسلام میں قدرو منزل کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے یہی وجہ ہے کہ ان کی علالت پر پورے عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اختلافات جمہوری نظام کا حصہ ہے لیکن ملک و قوم کے لئے کسی کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا،تمام سیاسی جماعتیں اختلافات ختم کرکے ملکی ترقی و استحکام کیلئے مل کر کام کریں،وزیراعظم میاں نوازشریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں او روہ دن رات ملک کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :