مولانا سعید الرحمان سرور کیحافظ صفی اﷲ بٹکی گرفتاری کی شدید مذمت

پنجاب حکومت نے علماء کرام کے بعد نعت خواں حضرات کے ساتھ بھی ناروا سلوک شروع کر دیا ہے ‘اگر صفی اﷲ بٹ کو 48گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا،جے یوآئی (ف) کے مرکزی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

منگل 31 مئی 2016 20:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) پنجاب کی مجلس شوری کے رکن و چیئر مین القاسم ٹرسٹ مولانا سعید الرحمان سرور نے لاہور پولیس کی جانب سے بزم حسان پاکستان کے نائب صدر حافظ صفی اﷲ بٹ کو محفل نعت میں دعوت دیکر گرفتار کر نے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے علماء کرام کے بعد نعت خواں حضرات کے ساتھ بھی ناروا سلوک شروع کر دیا ہے ‘اگر صفی اﷲ بٹ کو 48گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو شدید اجتجاج کیا جائے گا ۔

راولپنڈی گلریز کالونی میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے جے یو آئی (ف) کے راہنما سعید الرحمان سرور نے کہا کہ لاہور پولیس کے ایک اہلکار مرزا منیر نے بزم حسان پاکستان کے نائب صدر حافظ صفی اﷲ بٹ کو لاہور میں محفل نعت میں شرکت کے لیے دعوت دی اور کہا کہ آپ کے مختلف پروگرامات سنیں ہیں جس سے متاثر ہو کر آپکو اس پروگرام میں شرکت کے لیے دعوت دے رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

جس پر بزم حسان پاکستان کے نائب صدر حافظ سفی اﷲ ٹیکسلا سے لاہور کے روانہ ہوگئے جیسے ہی وہ لاہور پہنچے تو لاہور پولیس کے مذکورہ اے ایس آئی نے حافظ سفی اﷲ کو 1998کے کسی بے نام مقدمے میں گرفتار کر کے تھانہ کوتوالی لاہور میں بند کر دیا ۔سعید الرحمان سرور نے کہا کہ حکومت پنجاب پہلے علماء کرام کو ہدف بنا رہے تھے اب نعت خوانوں کو بھی ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے اگر حکومت پنجاب نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حافظ سفی اﷲ بٹ کو رہا نہ کیا تو بھر پور احتجاج کے ساتھ ساتھ تھانہ کوتوالی کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :