Live Updates

تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ،زاہد حسین کاظمی

منگل 31 مئی 2016 20:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زاہد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ راولپنڈی تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی قانون کی بالا دستی ‘ فوری انصاف‘روزگار ‘ تعلیم اور صحت کی بہتری اولین ترجیح ہونگی این اے 54کے لئے آٹھ رکنی مصحالتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی زاہد حسین کاظمی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی کیونکہ عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ اس ملک کو صرف صاف اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو کہ صرف عمران خان کی شکل میں موجود ہے یہ باتیں انہوں نے شمالی پنجاب سیکرٹیریٹ میں این اے 54کی نئی تشکیل دی گئی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔

(جاری ہے)

زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ ملک میں بدلتے ہوئے معاشی اور معاشرتی مسائل اور تر جیحات سے ہم آنکھیں بند نہیں رکھ سکتے اور ہمیں صرف وہی فیصلے کرنے ہونگے جو عوام اور خطے کے لئے بہتر ثابت ہوں انہوں نے کہا کہ ملک میں بد امنی پھیلانے کے پیچھے کچھ بیرونی ممالک کی سازشیں اب واضح ہوتی جارہی ہیں جن کے صدِ باب کے لئے ہمیں بحثیت قوم متحد ہونا پڑے گاانہوں نے کہا کہ پچھلی کئی دھائیوں سے لوٹ مار کے ذریعے ہماری معشیت کا بیڑہ غرق کیا گیا قوم کو70 ارب ڈالر کا مقروض بنا دیا گیاجبکہ اقتدار میں رہنے والے چند خاندان اور ان کے حواری بیرونِ ممالک اربوں ڈالر کے اثاثوں اور جائیدادوں کے مالک بن گئے ایسے میں ان سے بہتری کی توقع خام خیالی سے ذیادہ کچھ نہیں زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ قوم نے جتنا مشکل وقت دیکھنا تھا وہ دیکھ لیا آئندہ آنے والاوقت پُر امن اور مستحکم پاکستان کی صورت میں آنے کو ہے انہوں نے پارٹی کارکنوں پر ذور دیتے ہوئے کہا کہ وہ گھر گھر جاکر تحریک انصاف کا پیغام پہنچائیں تاکہ آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے نئے اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں اجلاس میں این اے 54کی آٹھ رکنی مصحالتی کمیٹی کی منظوری دی گئی ان ممبران میں چوہدری محمد یوسف ‘ ملک محبوب الٰہی ‘ بابو محمد ادریس ‘ ملک ضیاء کوثر ‘ حاجی محمد اعجاز ‘ مسلم شہزاد خان ‘ سلیمان بھٹی اور حاجی محمد رفیق شامل ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :