شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کو ششیں کر نے والے افسران اور اہلکار لائق تحسین ہیں ‘ڈاکٹر حیدر اشرف
جوانوں کی ویلفیئراور معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہنگامی تاریخی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ‘ڈی آئی جی آپریشنز
منگل 31 مئی 2016 20:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے کو ششیں کر نے والے افسران اور اہلکار لائق تحسین ہیں ،یہ افسران او ر اہلکار دن رات لاہور پولیس کے انٹیلی جنس سسٹم کے تحت محنت کرتے ہیں ،جوانوں کی ویلفئیراور معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہنگامی تاریخی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،شہر میں کرایہ پر 11تھانوں کے لئے ایل ڈی اے سے زمین لی گئی ہے اور شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے مفت علاج معالجہ کے لئے ہسپتال کی منظوری بھی تاریخی اقدامات ہیں،جو تھانے کرایہ کی عمارتوں میں تھے اب ان کو شفٹ کر دیا جائے گا ۔
ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر افسران واہلکاروں کے درمیان تعریفی اسناد و نقد انعام دیتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے کوششیں کر نے پر ڈی ایس پی سکیورٹی ہیڈکواٹرز پرویز بٹ کو 10 ہزارروپے انعام و CC-IIسرٹیفکیٹ، بہترین کارکردگی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرافتخار انور کو 10 ہزارروپے انعام و CC-IIسرٹیفکیٹ،پولیس شہداء کے اہل خانہ کے مفت علاج معالجہ کے لئے ہسپتال کی منظوری کے لئے کوششیں کرنے پر ڈی ایس پی ڈو یلپمنٹ وحیداسحاق کو10 ہزارروپے انعام و CC-IIسرٹیفکیٹ، بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ گلبرک ذوالفقار بٹ کو 10 ہزارروپے انعام و CC-IIسرٹیفکیٹ،بہترین کارکردگی پر پرائیویٹ سیکریٹری جاوید حیدر کو 10 ہزارروپے انعام و CC-IIسرٹیفکیٹ،بہترین کارکردگی پر اکاؤ ٹنٹ مظہر کو 10 ہزارروپے انعام و CC-IIسرٹیفکیٹ اور بہتر ین کارکردگی پر سنیئر کلرک احمد رضا کو 5 ہزارروپے انعام و CC-IIسرٹیفکیٹ تقسیم کیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ محنتی افسر یا اہلکار کی سب سے بڑی سفارش اس کی محنت ہوتی ہے ۔اگر افسر ان یا اہلکارایک جذبہ کے تحت ملک و قوم کی خدمت کر یں تو وہ دنیا اور آخر ت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ۔جس محنت سے انعام لینے والے افسران و اہلکاروں نے ڈیپارٹمنٹ میں خدمات سرا نجام دیں ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.