قوم کی دعائیں وزیراعظم نوازشریف کیساتھ ہیں،جلد صحت یاب ہونگے،اقبال جھگڑا

منگل 31 مئی 2016 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم کی دعائیں وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہیں اورانشاء اﷲ وزیراعظم جلد صحتیاب ہوکر ملک وقوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالی وزیراعظم پاکستان کا آپریشن کامیاب کرے اور انہیں صحت عطاء کرے۔

(جاری ہے)

ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا خواتین ونگ کی جانب سے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور وزیراعظم نوازشریف کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ دعائیہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا خواتین ونگ نے وزیراعظم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اﷲ تعالی وزیراعظم پاکستان کو صحت عطاء کرے تاکہ وہ ملک کی تعمیروترقی کا سفر جاری رکھیں اور عوام کی خدمت کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :