ہمیں انصاف کے حصول کیلئے ایک سال بھی احتجاج کر نا پڑے ہم کریں گے‘سید حسن رضا کاظمی

منگل 31 مئی 2016 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی نے کہاکہ ہمیں انصاف کے حصول کے لئے ایک سال بھی احتجاج کر نا پڑے ہم کریں گے،لیکن اس فیصلہ کن تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،علامہ راجہ ناصر نے تمام مکاتب و مسالک کے مظلوموں کی حق میں آواز بلند کی ہے، مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے نفرت کو ہم اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی نے لاہور پریس کلب پر جاری بھوک ہڑتالی کیمپ کے 19 ویں روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ملک بھر میں ہماری نسل کشی پر حکمرانوں کی خاموشی اب ہم برداشت نہیں کریں گے پاکستان کے مظلوم اب بیدار ہیں ہم ہر آئینی و قانونی احتجاجی طریقہ اپنائیں گے لیکن ظالموں کے سامنے جھکنے کو ہرگز تیار نہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں حکمران جماعت کی ایماء پر ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہیں۔عزاداری سید شہداء علیہ السلام ہماری شہ رگ حیات ہے ہم اس راہ میں کسی بھی رکاوٹ کو قبول نہیں کریں گے۔پنجاب بھر میں احتجاجی تحریک میں تیزی لانے کے لئے رابطہ مہم جاری ہے ہم اپنے قائدین کے حکم کے منتظرہیں انشااﷲ انصاف لئے بغیر ہم گھروں کو واپس نہیں لوٹیں گے۔بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی،رائے ناصر علی،آغا نقی مہدی،سید زین زیدی سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :