گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے صو بائی وزیر خوراک بلال یاسین کی خصوصی ملاقات

منگل 31 مئی 2016 20:11

لا ہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی -اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال ، عوامی بھلائی ، ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور جنوبی پنجاب کی تیز رفتار ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر خصوصی غور و خوض کیا گیا -صوبائی وزیر بلال یاسین نے گندم خریداری مہم 2016-17 کے حوالے سے گورنر پنجاب کو بریف کیا - گو ر نرنے اس امر پر اطمینان کا اظہارکیا - محکمہ خوراک نے اپنے حدف سے زائد گندم خرید کر فوڈ سیکورٹی کو ممکن بنایا ہے - اور اس طرح گندم کی قیمت کو اعتدال پر رکھنے میں مدد ملے گی ۔