اسلامی یونیورسٹی آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

وزیر اعظم نوازشریف کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی گئی

منگل 31 مئی 2016 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کی تقریب یونیورسٹی کیمپس میں ہوئی ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن بین الاقوامی یونیورسٹی کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سبکدوش ہونے والے صدر رانا اصغر علی کی درخواست پر مولانا عبدالغفور حیدری نے وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا کرائی ۔

اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر ممد معصوم یاسین زئی نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ محمود الرحمان ، محمد ساجد صدیقی ، رستم خان ، مریم اسلاف ، عرفان اللہ مروت ، ثاقب محمود اور جواد شاکر بالترتیب صدر ، نائب صدر ، جنرل سیکرٹری ، جوائنٹ سیکرٹری ، سپورٹس سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا ۔

متعلقہ عنوان :