Live Updates

مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) کو آزاد کشمیر میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

سردار خالد ابراہیم کو انتخابی اتحاد میں شامل کرنے کی کوششیں شروع ن لیگ بھی انتخابات میں تنہائی کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے خالد ابراہیم سے اتحاد کے لیے کوشاں

منگل 31 مئی 2016 19:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کو آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کے لیے سردار خالد ابراہیم کو انتخابی اتحاد میں شامل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ، جبکہ ن لیگ بھی انتخابات میں تنہائی کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے خالد ابراہیم سے اتحاد کے لیے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف نے سردار خالد ابراہیم سے رابطہ کیا ہے اور انہیں انتخابی اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے انتخابی اتحاد کا چیئرمین بنانے کی پیش کش کی ہے جبکہ خالد ابراہیم نے اس حوالے سے ہاں نہ میں جواب دیئے بغیر سوچنے کے لیے وقت مانگ لیا اس طرح مسلم لیگ ن نے راولاکوٹ میں جلسے کی ناکامی کے بعد خالد ابراہیم سے اتحاد کا فیصلہ کیا اورڈاکٹر آصف کرمانی کی خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر نجیب نقی اور عبدالخالق وصی نے انسے گھر جا کر ملاقات کی اور انہیں گزشتہ انتخابات میں کیا گیا اتحاد برقرا ر رکھنے کی درخواست کی جبکہ خالد ابراہیم نے گزشتہ انتخابات میں کیا گیا اتحاد پرانی شرائط کے ساتھ براقرا ر رکھنے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ اگر اتحاد کرنا ہے تو نئی شرائط پر کیا جائے پرانی شرائط پر اتحاد ممکن نہیں ہے ،ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ خالد ابراہیم نے اتحاد کے معامالات مرکزی قیادت سے طے کرنے کی شرط بھی رکھی ہے ، خالد ابراہیم نے ن لیگی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اتحاد صرف ایک ہی صورت میں کر یں گے اگر ن لیگ کا کسی اور کے ساتھ اتحاد نہیں ہوتا تو ، ذرائع کے مطابق ن لیگ سے نئی شرائط کے تحت اتحاد کی صورت میں سردار خالد ابراہیم ریاست کے فیصلے ریاست میں کرنے کے علاوہ تین حلقوں میں جے کے پی پی کی حمایت اور خواتین کی نشست کا بھی مطالبہ کر سکتے ہیں اور آئینی عہدے کی شرط کا بھی قوی امکان ہے ،

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات