وزیراعلیٰ کامری میں تشدد کے بعد 19سالہ لڑکی کو آگ لگانے کی خبر کا نوٹس

ملزمان کی گرفتاری کا حکم،ملزمان کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے، متاثرہ لڑکی کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔شہباز شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 31 مئی 2016 19:45

وزیراعلیٰ کامری میں تشدد کے بعد 19سالہ لڑکی کو آگ لگانے کی خبر کا نوٹس

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2016ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مری کے علاقے میں تشدد کے بعد 19سالہ لڑکی کو آگ لگانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف بلاامتیازسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ لڑکی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف مہیا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :