تائیوان میں ایشین سکواش ٹیم چمپین شپ میں پاکستان کوچھٹی مرتبہ ٹائٹل جیتوانے والے فرحان محبوب حکومت خیبرپختونخوا اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن سے جانب سے پذیرائی نہ ملنے پردلبراشتہ ‘عامر اطلس ،دانش اطلس کی طرح پاکستان چھوڑنے کافیصلہ

منگل 31 مئی 2016 19:44

تائیوان میں ایشین سکواش ٹیم چمپین شپ میں پاکستان کوچھٹی مرتبہ ٹائٹل ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء ) تائیوان میں منعقدہونے والی ایشین سکواش ٹیم چمپین شپ میں پاکستان کوچھٹی مرتبہ ٹائیٹل سے ہمکنارکرنے والے پشاورکے فرحان محبوب حکومت خیبرپختونخوا اورصوبائی سکواش ایسوسی ایشن سے جانب سے پذیرائی نہ ملنے پردلبراشتہ ہوگئے اورانہوں نے عامر اطلس ،دانش اطلس کی طرح پاکستان چھوڑنے کافیصلہ کرلیا۔

پشاورپریس کلب کے پروگرام ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے فرحان محبوب نے بتایاکہ وہ گذشتہ دس سالوں سے سکواش کھیل میں پاکستان کے لیے کئی ایک اعزازت جیت چکے ہیں اورہم نے پندوریں مرتبہ پاکستان کوایشین سکواش ٹیم ٹائٹل کاحقدارٹھہرایا۔میں تیسری مرتبہ جیتاہوں تاہم افسوس کے ساتھ کہناپڑرہاہے کہ بیس روز گذرنے جانے کے باوجود ابھی تک نہ ہمیں وزیر اعلی پرویز خٹک، گورنر اقبال ظفرجھگڑاحتی کہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن نے مبارک باد تک نہیں دی ان حالات میں ہمیں افسوس اوردکھ کے اورکیاملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ عامر اطلس اوردانش اطلس میں ان مایوس کن حالات سے دلبراشتہ ہوکرامریکہ چکے گئے ہیں اورانہوں نے آئندہ پاکستان کی جانب سے نہ کھیلنے کافیصلہ کیاہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ ان کی عالمی رینکنگ تیزی سے بہترہوتی جارہی ہے جس کی وجہ اپنی مددآپ کے تحت انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت اوربہترین کھیل پیش کرناہے اس موقع پرپاکستان سکواش ٹیم کے سابق کوچ محبوب خان نے بتایاکہ وہ اپناپیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کوپاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے بیرون ممالک بھیج رہے ہیں ان کے تین بچے بیک وقت پاکستان کے ٹاپ سکوا ش کھلاڑیوں میں شامل ہیں جوکہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے تاہم حکومتی اورایسوسی ایشن کی عدم تعاون پران کوافسوس ہواہے اوروہ دلبرداشتہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :