پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رمضان کی وجہ سے برقرار رکھنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 31 مئی 2016 19:38

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رمضان کی وجہ سے برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2016ء)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رمضان کی وجہ سے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رمضان کی وجہ سے جون کے ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جون کے ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کی گئی تھی تاہم اب وزیر خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔