کوہاٹ میں مچھلی کی شکار پر پابندی عائد

منگل 31 مئی 2016 19:32

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) کوہاٹ میں مچھلی کی شکار پر پابندی عائد کر دی گئی محکمہ فشریز ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف چالان مرتب کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

سرکاری پارٹیوں میں ماسوائے بنسی ڈوری مچھلی پکڑنا ممنوع اور خلاف قانون ہے اس حوالے سے انسپکٹر حمید اصغر آفریدی کی سربراہی میں خصوصی ریڈ پارٹی تشکیل دے دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کوہاٹ طاہر جمیل خٹک کے دفتر سے جاری مراسلہ کے مطابق فشریز آرڈینس 1961 رولز 1976 کی رو سے یکم جون 2016 تک تمام سرکاری پانیوں میں ماسوائے بنسی مچھلی پکڑنا ممنوع اور خلاف قانون ہے تمام ٹھکیداران مچھلی و شکاریان کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جاچکا ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف چالان مرتب کیئے جائینگے اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر جمیل خٹک نے انسپکٹر فشریز کوہاٹ حمید اصغر آفریدی اور سٹاف پرمبنی ایک خصوصی ریڈپارٹی تشکیل دے دی ہے جو مختلف مقامات پر چھاپے لگائے گی۔

۔