پانامہ لیکس پر پارلیمانی کمیٹی کا ڈیڈ لاک ختم ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا،اعتزاز احسن

حکومتی وزراء جان بوجھ کر حالات خراب کر رہے ہیں،پتہ نہیں وہ وزیر اعظم اور انکے خاندان کو بچارہے ہیں یا پھنسارہے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

منگل 31 مئی 2016 19:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر پارلیمانی کمیٹی کا ڈیڈ لاک ختم ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا،حکومتی وزراء جان بوجھ کر حالات خراب کر رہے ہیں،پتہ نہیں وہ وزیر اعظم اور انکے خاندان کو بچارہے ہیں یا پھنسارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کا پانامہ لیکس کی تحقیقات میں رویہ مثبت نہیں اور پارلیمانی کمیٹی میں موجود حکومتی اراکین ہر صورت شریف خاندان کو بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر پارلیمانی کیمٹی کا ڈیڈلاک ختم ہونا مشکل ہے تاہم کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے کی وجہ سے حکومت ہمارے ٹی او آرز قبول نہیں کر رہی۔۔