Live Updates

عمران خان نے نوازشریف کے لیے لندن میں گلدستہ بھجوایا: ترجمان تحریک انصاف

muhammad ali محمد علی منگل 31 مئی 2016 19:31

عمران خان  نے نوازشریف کے لیے لندن میں گلدستہ بھجوایا: ترجمان تحریک ..

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2016ء) ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے نوازشریف کے لیے لندن میں گلدستہ بھجوایا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کے کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم کی صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ لندن میں اپنے ایک دوست کے ہاتھ وزیراعظم کیلئے پھولوں کا گلدستہ بھی بھیجا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات