قادیانیت کے خلاف ہر محاذ اور میدان میں کام کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

منگل 31 مئی 2016 19:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ،قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عزیزالرحمن جالندھری نے مرکزختم نبوت لاہور میں علماء اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغین مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی ، مولانا عبدالحکیم نعمانی،مولانا حافظ محمد انس،مولانا عبدالنعیم ،مولانا خالد عابداور دیگر کئی علماء کرام موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا اورامت مسلمہ کوبچانایہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :