علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اورفنی خرابیوں کے باعث3پروازیں منسوخ ،6پروازیں تاخیر کا شکار

منگل 31 مئی 2016 19:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) صوبائی دارالحکومت میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اورفنی خرابیوں کے باعث3پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ6پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ قومی ائیر لائن سمیت دیگر بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے ائیرپورٹ پر موجود مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ائیر بلیو کی شارجہ سے لاہور آنیوالی پرواز نمبر413منسوخ کردی گئی جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے317اور کراچی سے لاہوآنے والی پرواز پی کے312کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ پروازوں کی منسوخی کے باعث لاہور سے کراچی جانے والے مسافروں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ائیرپورٹ پر تاخیر سے پہنچے اور ائیرپورٹ سے تاخیر سے روانہ ہونے والی پروازوں میں شاہین، ائیربلیو، اتحاد ائیر، ایمرٹس ائیر اور سعودی ائیر کی فضائی کمپنیوں کے طیارے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ائیربلیو کی دبئی جانے والی پرواز410 ۔37منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ شاہین ائیر کی مسقط جانے والی پرواز765،45منٹ تاخیر، ایمرٹس کی دبئی جانے والی پرواز623ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ سعوید ائیر کی جدہ جانے والی پرواز735۔30منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ اس کے برعکس شاہین ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز718،30منٹ تاخیر سے پہنچی جبکہ اتحاد ائیر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز241آدھا گھنٹہ تاخیر سے ائیر پورٹ پر پہنچی علامہ اقبال ائیرپورٹ پر مسافروں کے علاوہ اپنے عزیزواقارب کو خوش آمدید کہنے اور الوداع کہنے کے لئے آنے والے افراد کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تاخیر سے آنے اورجانے والی پروازوں کے مسافروں سے کہیں زیادہ پروازیں منسوخ ہونے والے مسافروں کو شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہونا پڑ

متعلقہ عنوان :