سی ٹی او نے غیر حاضری پر6ٹریفک وارڈنز کو نوکری سے برطرف کردیا

ڈیوٹی سے غیر حاضری اورمحکمانہ فرائض میں غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جائیگی ‘طیب حفیظ چیمہ

منگل 31 مئی 2016 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے اور محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے6 ٹریفک وارڈنز انور3036،شیراز3538،ارسلان 756،بلال 460،حیدر3532اورکاشف 2043کو نوکری سے برخاست کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہمحکمانہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور غیر حاضر ہو نے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی جبکہ محنت ،لگن اور خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے ۔سی ٹی او نے کہا کہ مذکورہ ٹریفک وارڈنز محکمانہ قواعد کے برعکس ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوگئے جنہیں دفتر حاضر ہونے کیلئے متعددبارانکے کے گھروں کے پتے پر اطلاع بھجوائی تاہم انہیں نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔