شہر بھر میں لگنے والے رمضان بازاروں میں پارکنگ اور ٹریفک انتظامات مکمل،اضافی نفری تعینات
ایس پیز کی نگرانی میں 9 ڈی ایس پیز، 13 انسپکٹرز، 05 پٹرولنگ آفیسراور62 ٹریفک وارڈنز تعینات کیے ہیں‘طیب حفیظ چیمہ
منگل 31 مئی 2016 19:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ضلعی گورنمنٹ کی طرف سے شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے صوبائی دارالحکومت میں31 مقاما ت پر رمضان بازار لگائے جائیں گے، عوام کی بڑی تعداد میں رمضان بازار وں میں آمد ورفت اور پارکنگ کو یقینی بنانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس نے ایس پیز کی نگرانی میں 9 ڈی ایس پیز،13 انسپکٹرز،05 پٹرولنگ آفیسر ز اور62 ٹریفک وارڈنز تعینات کیے ہیں۔
سی ٹی او نے ٹریفک افسران سے میٹنگ کی انہوں نے کہا کہ رمضان بازار سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو ہر ممکن یقینی رکھیں اور رانگ پارکنگ نہ ہونے دیں۔ رمضان بازار آنے والے شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز مخصوص پارکنگ میں کھڑی کریں اور ڈیوٹی پر موجود وارڈنز سے ہر ممکن تعاون کریں۔(جاری ہے)
سی ٹی اونے کہا کہ رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ نے عوام کو سستی اور معیار ی اشیاء کی فراہمی کے لیے شہر میں31 مقامات پر رمضان بازار لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ـــرمضان بازار غازی آباد،ہربنس پورہ،چونگی دوگیج،چوک بیگم کوٹ،بیرون دہلی گیٹ،داتا نگر ڈگری کالج،سنگھ پورہ،گول گراؤنڈ شادباغ،چائنہ سکیم،وحدت کالونی،گلشن راوی،نعیم شہید روڈ،ماڈل ٹاؤن لنک روڈ،مکہ کالونی ،برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن ،باب پاکستان والٹن روڈ،غالب مارکیٹ کرکٹ گراؤنڈ،مین جی ٹی روڈ جلوموڑ،بیدیاں روڈ لدھڑ،شادمان،نزد ڈگری کالج اسلام پورہ،کریم پارک،میاں پلازا جوہر ٹاؤن،ماڈل بازار رائیونڈ،سبزہ زار،ٹھوکرنیاز بیگ،چوہنگ،سی ون ٹاؤن شپ،کاہنہ نو مین فیروزپور روڈ،نشتر کالونی مین فیروزپور روڈاور ماڈل بازار شیر شاہ کالونی میں رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ خریداری کے لیے آنے والوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز صرف مخصوص جگہ پر ہی پارک ہوں گی۔ رش کے اوقات میں سرکل افسران رمضان بازاروں کے گرد و نواح کی ٹریفک پر خصوصی نظر رکھیں گے اور پٹرولنگ کریں گے۔ رانگ پارکنگ کے خلاف انسدادی کارروائی مسلسل جاری رکھیں گے ۔ طیب حفیظ چیمہ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ان بازاروں میں خریداری کے لیے آئیں تو اپنی موٹر سائیکل ، گاڑیاں مخصوص جگہ ہی پارک کریں ۔ ٹریفک کی روانی اور عوام کی آمد و رفت میں بہتری کے لیے ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک وارڈنز سے تعاون کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.