حکومت گڈگورننس کویقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر بہتر اصلاحات کرنے کے لیے تیار ہے‘ محمد رفیق رجوانہ
عوامی قیادت سے جڑی عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے جمہوریت کے ثمرا ت عام آدمی تک پہنچ سکیں‘ ملک و قوم کی ترقی کے لیے بنائی جانیوالی پالیسیاں خواہ کتنی ہی بہتر کیوں نہ ہوں ان کی کامیابی کا دارومدار موثر عملد درآمد پر ہے جس کے لیے سول بیوروکریسی اور انتظامیہ خصوصی اہمیت کی حامل ہے‘نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں نیشنل مینجمنٹ کورس کرنے والے اکاون رکنی وفد سے گفتگو
منگل 31 مئی 2016 19:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے بنائی جانیوالی پالیسیاں خواہ کتنی ہی بہتر کیوں نہ ہوں ان کی کامیابی کا دارومدار موثر عملد درآمد پر ہے جس کے لیے سول بیوروکریسی اور انتظامیہ خصوصی اہمیت کی حامل ہے ،حکومت گڈگورننس کویقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر بہتر اصلاحات کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ عوامی قیادت سے جڑی عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے جمہوریت کے ثمرا ت عام آدمی تک پہنچ سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں نیشنل مینجمنٹ کورس کرنے والے اکاون رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہو ں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی ، ملاقات میں ادارے کے فیکلٹی کے ارکان بھی شامل تھے ۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ سول افسران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور خود کو حقیقی معنوں میں عوام کا خادم تصور کرتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے صرف کر دیں ۔
انہو ں نے کہاکہ اختیار یا اقتدار کا حقیقی مقصد عوام کی خدمت ہوتا ہے ، اگر ان سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہ پہنچے تو ایسے اختیار یا اقتدار کا کوئی فائدہ نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ موجودہ سیاسی قیادت اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے ملک سے توانا ئی کے بحران کے خاتمے ، بیروزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے اور سوشل سیکٹر میں بہتری کے لے بھرپورا اقدامات کر رہی ہے اور آئندہ بجٹ میں تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں جمہوریت بالیدگی کی سطح پر پہنچ رہی ہے ، وزیر اعظم محمد نوازشریف کے علاج کے دوران تمام سیاسی پارٹیوں کی طر ف سے نیک خواہشات اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا نہ صرف جمہوری سوچ کی عکاس ہے بلکہ موجودہ نظام کے تسلسل کا عزم بھی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ وفاق نے ہمیشہ تمام صوبوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے ہیں اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی پنجاب نے بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے چھوٹے صوبوں کو ساتھ لے چلنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی خصوصا پیشہ وارانہ افرادی قوت کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور پنجاب میں خاص طور پر ٹیوٹا اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر فنی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ کے دوران نہ صرف ملکی ضروریات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے بلکہ بین الاقوامی معیار اور ضرورتوں کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ کورس مکمل کرنے والے اپنے لیے بیرون ملک بہتر روز گار کا انتخاب کر سکیں ۔اس موقع پرگورنر پنجاب نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔گورنر پنجاب نے توقع ظاہر کی کہ نیشنل مینجمنٹ کو رس مکمل کرنے والے سول افسران پہلے سے زیادہ تندہی اور لگن سے عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دیں گے اور عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر ادارے کے سربراہ نے افسران کی تربیتی کورس کے مختلف خدوخال پر روشنی ڈالی ۔ بعد ازاں سگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے یورپ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چیف کوارڈینیٹر قمر ریاض خاں کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں لندن میں زیر علاج وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے خاص طور پر دُعا مانگی گئی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا وقار اور اعزاز ہیں جو دُنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ خطیر زرمبادلہ کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا ادراک ہے اور اس کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ وطن عزیز پر جب بھی کبھی مشکل گھڑی آئی ہے تو اوورسیز پاکستانیوں نے دل کھول کر اپنے ملک کی مدد کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.